• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، وزیراعظم نوٹس لیں، مولانا ابرار نقوی

کراچی (نیوز ڈیسک)مولانا سید محمد عون نقوی مرحوم کے صاحبزادے اور حج، عمرہ و زیارت کمیٹی کے صدر مولانا سید ابرار حسین نقوی نے کہا ہے کہ کربلا، نجف اور ایران جانے سے روکنے کے لیے زائرین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، اگر ہراسانی بند نہ کی گئی تو ملت جعفریہ بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے،انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف آصف منیر، صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیرِاعظم میاں شہباز شریف اور وزیرِداخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے مختلف کاروانوں، علماء کرام اور دیگر مذہبی شخصیات پر مشتمل وفد سے ملاقات میں کیا ،وفد نے انہیں زائرین کے مسائل سے آگاہ کیا ، مولانا نے وفد کے اراکین کو یقین دلایا کہ وہ علماء اور معزز شخصیات سے ملاقات اور اجلاس بلا کر ان مسائل سے آگاہ کریں گے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید