• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم تحفظِ ناموس رسالت ﷺ آج منایا جائے گا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آج یوم تحفظِ ناموس رسالت ﷺ جوش و جذبہ سے منایا جائے گا یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنےکے عالمی دن کو بطور یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانےکا فیصلہ کیا ہےجبکہ اس ضمن میں وزارت مذہبی امور نے 15 مارچ کو یوم تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ بھی جاری کیا جس میں تمام صوبوں کو توہین مذہب کا مواد روکنے کے حوالے سے آگاہی مہم چلانےکی سفارشات بھی کی گئی ہیں اس دن کی مناسبت سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان،مجلس احرار اسلام پاکستان،انٹر نیشنل ختم نبوت،تحریک تحفظ ختم نبوت سمیت مذہبی اورسیاسی جماعتوں کے زیراہتمام تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔
کوئٹہ سے مزید