• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: الطاف حسین وانی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کشمیری رہنما الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

سوئٹزلینڈ کے شہر جنیوا میں الطاف حسین وانی کی سربراہی میں کشمیری وفد نے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے 58 ویں اجلاس کے موقع پر احتجاج کیا۔

احتجاج کا مقصد مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دلانا تھا۔

الطاف حسین وانی نے کہا ہے کہ بھارت سیاسی اختلاف کو دبانے اور مقامی آبادی کو بے اختیار کرنے کے لیے نوآبادیاتی حربے اور کالے قوانین کا استعمال کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید