بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندو انتہاپسندوں کے حملوں کے خدشے کے باعث ہولی پر مساجد کو ڈھانپ دیا گیا۔
ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر حساس علاقوں کی مساجد اور مزارات کو ترپالوں سے ڈھانپ دیا گیا، کئی علاقوں میں نماز جمعہ کے اوقات بھی تبدیل کر دیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے دوران جمعے کے روز ہولی کا تہوار آنے پر ہندو مسلم کشیدگی کے خدشات پر اتر پردیش کے ضلع سنبھل سمیت دیگر حساس علاقوں میں بڑی تعداد میں پولیس کی نفری تعینات رہی۔
ہولی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، مقامی انتظامیہ نے مسلمان شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی جاری کی۔