• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 5 افراد ہلاک

فوٹو امریکی میڈیا
فوٹو امریکی میڈیا

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں سیمی ٹرک سمیت 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق انٹر اسٹیٹ 35 پر پیش آئے حادثے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق 37 سالہ سیمی ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے، جس پر نشے کی حالت میں 5 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ زخمی کرنے کے بھی 2 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اب تک حادثے کی مکمل تفصیلات نہیں بتائی گئیں، تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید