• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: تعلیمی کارکردگی سے مایوسی پر باپ نے بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

بھارتی میں ایک شخص نے اپنے بچوں کی تعلیمی کارکردگی سے مایوس ہوکر انہیں قتل کردیا اور خودکشی کرلی۔ 

یہ واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پیچ آیا، جب ایک 37 سالہ شخص نے مبینہ طور پر اپنے دو کمسن بیٹوں کو خراب تعلیمی کارکردگی کے باعث قتل کر کے خودکشی کی۔

پولیس حکام نے ہفتہ کے روز اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کی۔

پولیس کے مطابق وی چندرا کشور نامی شخص نے جمعہ کی صبح 10 بجے کے قریب اپنے دو بیٹوں کو پانی کی بالٹی میں ڈبو کر قتل کر دیا۔

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ "کشور نے اپنے بیٹوں کو اس لیے قتل کیا کیونکہ وہ ان کی تعلیمی کارکردگی سے مایوس تھا۔ وہ ڈر رہا تھا کہ اگر وہ تعلیمی میدان میں کامیاب نہ ہوئے تو مسابقتی دنیا میں جدوجہد کریں گے اور مشکلات کا سامنا کریں گے۔ اسی خوف اور پریشانی کے باعث اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔"

پولیس حکام کے مطابق، کشور کا خودکشی نوٹ برآمد کر لیا گیا ہے اور اس کا مواد جانچنے کے لیے فارنزک ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس سانحے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات جاری ہیں۔

کشور کی اہلیہ رانی نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا کہ جب وہ کمرے میں داخل ہوئی تو شوہر کو پنکھے سے لٹکا پایا جبکہ دونوں بچے پانی کی بالٹی میں مردہ حالت میں موجود تھے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید