نوشہرو فیروز میں واقع ایک غیرقانونی پیٹرول پمپ پر شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
آگ نوشہرو فیروز کی کلھوڑا کالونی کے پیٹرول پمپ میں لگی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کنڈیارو اور نوشہرو فیروز کی فائر فائیٹنگ ٹیم نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے قریبی آبادی کو بڑے نقصان سے بچا لیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ کا اجازت نامہ ڈپٹی کمشنر نے دیا تھا، پیٹرول پمپ مالک نے متعلقہ اداروں سے این او سی بھی حاصل کیا تھا۔
یاد رہے کہ اس افسوس ناک واقعے میں 4 جانور جھلس کے مارے گئے۔