ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ مزاحمت ہی واحد راستہ ہے، یمن کی قوم ضرور فتح یاب ہوگی۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ مسلم اقوام کے مضبوطی سے کھڑے ہونے سے امریکا اور اتحادی خوف میں مبتلا ہیں، یہ مزاحمت کارآمد ثابت ہوگی۔
دوسری جانب یمن پر گزشتہ روز امریکی فضائی حملوں میں 53 افراد جاں بحق ہو گئے، اس بات کی حوثی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے یمن میں حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، ساتھ ہی حوثیوں کو بحری جہازوں پر حملے بند کرنے کے حوالے سے وارننگ بھی دی ہے۔