بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے سوال پوچھ لیا گیا کہ کیا انہیں مرنے سے ڈر لگتا ہے؟
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پوڈکاسٹ کے دوران بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے یہ سوال پوچھا گیا۔
اس سوال پر نریندر مودی نے جواب دیا کہ موت تو یقینی چیز ہے، اہم بات یہ ہے کہ زندگی کیسے گزاری جاتی ہے، موت سے پریشان ہونے کے بجائے زندگی کو گلے لگانا چاہیے۔
نریندر مودی نے کہا کہ ہم یہ حقیقت جانتے ہیں کہ زندگی بذات خود موت کا وعدہ ہے، زندگی اور موت میں صرف موت ہی یقینی ہے۔
انہوں نے اپنی بات میں زور دیا کہ کیونکہ زندگی غیر یقینی ہے اس لیے ہر لمحہ مقصد کے ساتھ گزارنا چاہیے۔