• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن: امریکی فضائی حملوں میں 53 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

یمن پر گزشتہ روز امریکی فضائی حملوں میں 53 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اس بات کی حوثی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے یمن میں حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، ساتھ ہی حوثیوں کو بحری جہازوں پر حملے بند کرنے کے حوالے سے وارننگ بھی دی ہے۔

یمن پر یہ حملے امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ کی مشرقِ وسطیٰ میں سب سے بڑی فوجی کارروائی ہے۔

روس کی جانب سے امریکا کو حملے روکنے اور مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے کسی بھی خطرے کی صورت میں سخت ردِعمل کا عندیہ دیا گیا ہے۔

حوثیوں کی جانب سے بحیرۂ احمر میں اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید