لاہور ہائی کورٹ میں فلم اسٹار ریما خان کی ہتکِ عزت دعوؤں کے لیے ٹربیونل تشکیل نہ دینے کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے اداکارہ کی درخواست پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہتکِ عزت قانون 2024ء کے تحت ٹربیونل تشکیل دیے جانے تھے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2024ء کے قانون سے پہلے ایڈیشنل سیشن اور سول جج ہتکِ عزت کے دعوے پر سماعت کر سکتے تھے۔
عدالت نے اداکارہ کی درخواست پر نوٹس جاری کر کے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔