• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار نوجوان حیدر سعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں، شیخ وقاص


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم  نے کہا ہے کہ گرفتار نوجوان حیدر سعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں، لیکن وہ بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں کیے جانے والے احتجاج میں ضرور شریک رہا ہے۔

 شیخ وقاص اکرم  نے کہا کہ اس شخص نے سوشل میڈیا پر کیا شیئر کیا وہ اس پر بحث نہیں کرتے، لیکن یہ پاکستانی نوجوان ہیں، جو اپنے طریقوں سے غصہ نکالتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر انہوں نے کوئی غلطی کی تو انہیں تحقیقات کے لیے بلائیں، ان کے گھروں پر چھاپے مار کر اٹھانا درست نہیں۔

خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پروپیگنڈہ کرنے والے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزم پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت سے ملزم حیدر سعید کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے 20 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

قومی خبریں سے مزید