ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا کی الاٹمنٹ کمیٹی کا ہنگامہ خیز اجلاس، ممبران کا بائیکاٹ میرٹ پر گھر الاٹ کا نوٹیفکیشن جاری تفصیل کے مطابق یونیورسٹی کی الاٹمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ہنگامہ ہوگیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ہونے والے اجلاس کی صدارت رجسٹرار اعجاز احمد نے کی جس میں کورم فکس تھا مگر ایجنڈے میں درخواست گزاروں کی طرف سے بیان حلفی نہ لگانے سے شروع ہونے والا معاملہ طول پکڑ گیا،ایمپلائز یونین کے صدر کا موقف تھا کہ رفاق علی میرٹ پر پورا اترتا ہے اس لئے گھر کی الاٹمنٹ کی جائے تاہم رجسٹرار نے ان کاموقف ماننے سے انکار کردیا جاری اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے میرٹ پر ڈی کیٹگری کے گھر جن کو الاٹ کئے ہیں ان میں سجاد احمد، ریاض لودھی، محمد اور حمید اعوان شامل تھے جبکہ ای کیٹگری کے گھر جن کو الاٹ کئے گئے ان میں سوپئر چاندی، احمد یار،رانا عتیق الرحمن، انور شہزاد، سہیل مسعو شامل ہیں ۔