• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سے بہنوں و وکلا کی ملاقات، مائنس ون فارمولے کا ذکر، ذرائع

بانی پی ٹی آئی عمران خان - فوٹو: فائل
بانی پی ٹی آئی عمران خان - فوٹو: فائل

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بہنوں اور وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں مائنس ون فارمولے کا ذکر ہوا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا پارٹی رہنماؤں کے اے پی سی یا کمیٹی میں جانے کے فیصلے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اے پی سی یا قومی سلامتی کمیٹی میں نہ جانے کا فیصلہ بہتر تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو سراہا جبکہ اختر مینگل کے فیصلے کو درست قرار دیا۔

ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے اختر مینگل اور ان کی پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کا حوالہ دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپوزیشن اتحاد کے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ محمود اچکزئی کی جگہ میں بھی ہوتا تو یہی فیصلہ کرتا۔

انہوں نے کہ غیر منتخب نمائندے اور حکومت کیسے اتنا بڑا فیصلہ کرسکتے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی نے تحریک تحفظِ آئین پاکستان کی قیادت کےلیے پیغامات بھجوادیے۔

قومی خبریں سے مزید