• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹری میں آگ لگ گئی، ریسکیو حکام

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں اور 2 اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق فیکٹری میں پلاسٹک کی اشیاء تیار کی جاتی ہیں، آگ نے ایک اور فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ لگنے والی دوسری فیکٹری میں جوتے بنائے جاتے ہیں۔

چیف فائر آفیسر  ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو فیکٹری تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اب تک کی اطلاع کے مطابق متاثرہ فیکٹری کے اندر کوئی موجود نہیں ہے۔

ہمایوں خان نے کہا کہ آگ کی شدت زیادہ ہے، فائر بریگیڈ کی ٹیمیں چاروں اطراف آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہی ہیں، متاثرہ عمارت میں روئی اور پلاسٹک موجود ہے، آگ لگنے کے باعث متاثرہ فیکٹری کی دیواروں میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئیں۔

چیف فائر افسر نے کہا کہ  آگ کی شدت کے باعث شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوائی گئی ہیں، کے ایم سی کی دو اسنارکل بھی آپریشن کا حصہ ہیں، تیسری بھی طلب کی ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ملیر اور ایس پی ٹریفک کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملے کی بروقت رسائی کے لیے راستہ کلیئر رکھنے اور متاثرہ فیکٹری اور اطراف کے علاقوں کو محفوظ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید