خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان اور ٹاک کے اضلاع میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان میں رزمک میں نواز کوٹ پل سے ڈنکن تک کل سے کرفیو ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق ڈنکن سے میلوگئی پل تک بھی صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر کے اعلامیے کے مطابق ٹانک میں کوڑ قلعہ سے منزئی، کڑی وام سے جنڈولہ تک کرفیو نافذ رہے گا۔
اعلامیے کے مطابق کوڑ قلعے سے گومل اور گرداوائی وانا کا روڈ اس دوران کھلا رہے گا۔