• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28.87 ملین کےناجائز اثاثے، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ہری پور توحید الحق گرفتار

    اسلام آباد  (نمائندہ خصوصی) نیب نے ناجائز ذرائع سے 28.87 ملین روپے کے اثاثے بنانے کے مبینہ الزامات پر  ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ہری پور توحید الحق کو گرفتار کر لیا،انکوائری کے دوران نیب نے ملزم اور اس کے زیر کفالت افراد کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ نیب کو معلوم ہوا کہ  توحید الحق  رینج فاریسٹ آفیسر کوہستان ایبٹ آباد، پشاور، سوات، یو این ڈی پی پراجیکٹ دیر، ایس ڈی ایف او مہمند ایجنسی، بنوں، مالاکنڈ، ڈسٹرکٹ آفیسر کوہستان اور ہری پور کے عہدوں پر تعینات رہا۔ ملزم نے ناجائز ذرائع سے اثاثے بنائے ہیں۔ ملزم 12 کنال اراضی موضع عزیر آباد چارسدہ، موضع نواں شہر شمالی ایبٹ آباد، 200 مربع فٹ پلاٹ کینال روڈ سواں گارڈن، سویلین ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اسلام آباد، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ انقلاب روڈ پشاور منی شاپ، 5 مرلہ بڈانی پشاور، 5 مرلہ کے 2 قیمتی پلاٹ سفاری ویلی رفیع بلاک بحریہ ٹائون راولپنڈی، 10 مرلہ پلاٹ بڈانی پشاور، 500 مربع فٹ پلاٹ منسٹری آف انٹیریئر ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اسلام آباد، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں پلاٹ، ایک کنال پلاٹ کرنل امان اﷲ روڈ موضع کوٹ ہتیال تحصیل و ضلع اسلام آباد، 8 مرلہ گھر کیانی روڈ بہارہ کہو اسلام آباد، 32 مرلہ پلاٹ موضع مہرہ نور اسلام آباد، 5 مرلہ کے 2 قیمتی پلاٹ بحریہ انکلیو اسلام آباد، ڈی ایچ اے اسلام آباد میں تین قیمتی پلاٹ، بحریہ انکلیو اسلام آباد میں 10 مرلہ پلاٹ اور 4 قیمتی گاڑیوں کا مالک ہے۔ تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تازہ ترین