بلوچستان میں کچھ یونیورسٹیز میں تدریسی عمل آن لائن کر دیا گیا۔
بلوچستان یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی، آئی ٹی یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف تربت میں تدریسی عمل معطل کر دیا گیا ہے۔
تربت یونیورسٹی کو چند طلباء کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جاری احتجاج کے باعث بند کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹیوں میں تدریسی عمل آن لائن کردیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں یونیورسٹیز میں تدریسی عمل سیکیورٹی خدشات کی بناء پر غیر معینہ مدت کے لیے معطل کیاگیا ہے۔