اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا بائیکاٹ جمہوری رویوں کے منافی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے بطور وزیرِ اعظم قومی سلامتی کمیٹی میں شرکت سے انکار کیا تھا۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی حیثیت کو کمزور کرنا قومی مفاد کے خلاف ہے، پاکستان کی گورننس میں بڑے پیمانے پر ریفارمز ناگزیر ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومتیں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی ذمے دار ہیں، اگر صوبائی حکومت فورسز کو آپریشن سے روکتی ہے تو حالات کی ذمے داری بھی قبول کرے۔