سری لنکا کی مینز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا نے اپنے مسلم دوستوں کے ساتھ افطار کی تصویر شیئر کردی۔
اپنے پیغام میں سنتھ جے سوریا کا کہنا تھا کہ اسکول کے زمانے سے مسلم دوستوں کے ساتھ افطار کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ سنتھ جے سوریا کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین آل راؤنڈرز میں سے ایک ہیں۔
سنتھ جے سوریا سری لنکا کی 1996 کرکٹ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ جارح مزاج بلے باز نے سری لنکا کےلیے متعدد فتوحات میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔