جنوبی بھارت کی کناڈا فلموں کی اداکارہ رانیا راؤ کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب سونے کی اسمگلنگ کیس میں انکی ضمانت کی درخواست تیسری بار مسترد ہوگئی۔
واضح رہے کہ 32 سالہ رانیا راؤ کو 3 مارچ کو بنگلورو ایئرپورٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب دبئی سے واپسی پر انکے پاس سے تقریباً 15 کلوگرام سونا برآمد ہوا تھا۔
جمعرات کو انکی ضمانت کی تیسری درخواست کی سماعت سول اینڈ سیشن کورٹ میں ہوئی تو عدالت نے رانیا راؤ کی یہ درخواست بھی مسترد کردی۔
بتایا جاتا ہے کہ ریاست کرناٹکا کے ایک تحقیقاتی پینل جو کہ پروٹوکول وائیلیشن اینڈ ڈیریلکشن آف ڈیوٹی کے معاملات دیکھتی ہے اسکی جانب سے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔