• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات میں اضافہ، گورنر سندھ نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا

کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ پر گورنر سندھ نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق خط میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں ہوے حادثات میں اب تک 70 سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے کہا ہے کہ 24 مارچ کو ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر سے موٹر سائیکل سوار خاندان کچلا گیا۔

خط کے متن میں گورنر سندھ نے بتایا کہ عبد القیوم اس کی حاملہ بیوی زینب اور نومولود بچہ حادثے میں جاں بحق ہوا، چیف جسٹس پاکستان ٹریفک حادثات پر فوری ایکشن لیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اس وقت انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس اور نگراں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھے، خط میں سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خط کا متن میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی کے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید