ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ ورثا نے پولیس کو کہا کہ لاشیں بازیاب کرکے ان کے حوالے کریں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد رند کا کہنا تھا کہ صوبے کی کسی سیاست حکومت نے پہلے مسئلہ کی اونرشپ نہیں لی، بلوچستان کی اس حکومت نے مسئلہ کی اونرشپ لی ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر کام ہوا ہے۔
شاہد رند نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک کے ساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا رابطہ رہتا ہے۔