پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، تمام رہنما ملاقات کیے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔
عمر ایوب، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا،، نیاز اللّٰہ نیازی، جنید اکبر اور علامہ راجہ ناصر عباس ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ یہاں پر حسب معمول آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، 4 گھنٹےہم نےاڈیالہ جیل کے باہرانتظار کیا، متعدد بار جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کی آج توہین ہوئی، احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
جنید اکبر نے کہا یہاں آئین قانون اور جج کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ایسے رویے مزید نفرتیں بڑھائیں گے جو ملک کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔