• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل اور دھناشری کی طلاق پر آر جے مہوش کی پوسٹ وائرل

بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کی طلاق کی خبروں کے درمیان آر جے مہوش کی سوشل میڈیا پر ایک مخفی پوسٹ وائرل ہوگئی۔ 

رپورٹس کے مطابق چاہل نے دھناشری کو پونے 5 کروڑ روپے بطور علحیدگی الاؤنس دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے جس کے بعد مہوش نے ایک پُراسرار کیپشن کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں۔

مہوش نے ایک سفید ٹی شرٹ ڈریس میں تصاویر پوسٹ کیں، جس پر سرخ دلوں کا ڈیزائن بنا ہوا تھا۔ انہوں نے اسے کمر پر باندھے گئے بلیک بیلٹ اور ایک ہائی پونی ٹیل کے ساتھ اسٹائل کیا۔

تاہم سب سے زیادہ توجہ ان کے کیپشن نے حاصل کی۔ مہوش نے لکھا،"جھوٹ، لالچ اور فریب سے پرے ہیں۔۔۔ خدا کا شکر، آئینے آج بھی کھڑے ہیں۔"

یہ پوسٹ سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی اور چاہل نے فوراً ہی اسے لائیک بھی کردیا۔ مداحوں نے تبصروں کی بوچھاڑ کردی۔ ایک صارف نے لکھا، "چاہل نے 10 سیکنڈز میں لائیک کر دیا!" جبکہ دوسرے نے مذاق میں کہا، "اب چاہل بھائی کا آئی پی ایل میں کم بیک دیکھنا!"

یوزویندر چاہل اور دھناشری ورما نے 2020 میں شادی کی تھی لیکن گزشتہ ایک سال سے دونوں الگ رہ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان کی 20 مارچ کو مکمل ہوگئی۔ جس کی وجہ سے مداحوں اور میڈیا کی نظریں اس معاملے پر جمی ہوئی ہیں۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید