• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت پر پیسے نہ دینے والے ڈائریکٹرز کے ساتھ ریکھا کیا کرتی تھیں؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہدایت کار راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ ریکھا وعدے پورے نہ کرنے والوں اور جو ڈائریکٹرز وقت پر پیسے نہیں دیتے تھے ان کے لیے مشکل کھڑی کر دیتی تھیں۔

بالی ووڈ کی مشہور اور باصلاحیت اداکارہ ریکھا سے متعلق ہمیشہ یہ تاثر دیا جاتا رہا ہے کہ وہ سیٹ پر نخرے دکھاتی ہیں، وقت کی پابندی نہیں کرتیں اور غیر پیشہ ورانہ رویہ اپناتی ہیں۔ 

معروف اداکار اور ہدایت کار راکیش روشن نے حالیہ گفتگو میں ان تمام دعوؤں کی تردید کی اور ریکھا کے ساتھ اپنے تجربے کا ایک نیا پہلو بیان کیا۔

راکیش روشن نے خبر رساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ریکھا کی اداکاری میں ایک خاص انفرادیت تھی جو کم ہیروئنز میں دیکھنے کو ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریکھا ہر فلم میں مختلف نظر آتی تھیں، ان کی شخصیت اور اداکاری میں الگ جاذبیت تھی، میں نے ان کے ساتھ خوبصورت، آکرمَن اور عورت جیسی فلموں میں بطور اداکار کام کیا لیکن جب میں نے بطور ہدایت کار انہیں خون بھری مانگ میں ایک ماں کے کردار کے لیے سائن کیا تو انڈسٹری کے لوگوں نے مجھے خبردار کیا کہ وہ وقت کی پابند نہیں، شوٹنگ کے دوران مسائل پیدا کرتی ہیں اور بغیر بتائے چلی جاتی ہیں۔

راکیش روشن کا کہنا ہے کہ میں ان باتوں کو مکمل طور پر نہیں مانتا تھا، کیونکہ میرے ذاتی تجربے میں ریکھا کا رویہ ہمیشہ پیشہ ورانہ رہا لیکن پھر بھی میں نے خود ریکھا سے اس معاملے پر بات کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب میں بطور ہدایت کار ان کے پاس گیا تو میں نے صاف الفاظ میں ان سے کہا کہ دیکھو یہ میری صرف دوسری فلم ہے اور یہ ایک مشکل موضوع پر مبنی ہے، یہ ایک عورت کے گرد گھومتی کہانی ہے اور میں ایک بڑا رسک لے رہا ہوں، فلم کے کلائمکس میں بیوی اپنے شوہر کو قتل کر دیتی ہے، میں تم سے صاف پوچھنا چاہتا ہوں، تم مجھے کسی مسئلے میں تو نہیں ڈالو گی ناں؟

ریکھا نے راکیش روشن کی بات کا بڑی صاف گوئی سے جواب دیا اور کہا کہ میں صرف انہی لوگوں کے لیے مسائل پیدا کرتی ہوں جو ادائیگی نہیں کرتے یا اپنے وعدے پورے نہیں کرتے۔

انہوں نے بتایا کہ ریکھا نے ہنستے ہوئے کہا تم یہ کیا کہہ رہے ہو؟ کیا میں نے کبھی ایسا کیا ہے؟ میں نے یہ سن کر کہا ٹھیک ہے اور پھر ہم نے مل کر فلم بنائی۔

راکیش روشن کے مطابق ریکھا نے فلم خون بھری مانگ میں انتہائی محنت، دیانت داری اور پروفیشنل ازم کے ساتھ کام کیا، وہ ہمیشہ وقت پر آتیں، شوٹنگ کے دوران مکمل فوکس رکھتیں اور اپنے کردار میں ڈوب جاتیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید