محکمۂ انسدادِ منشیات (اے این ایف) نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے بعد بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی میں ذاکر کیمپ کے قریب سے انسدادِ منشیات فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 427 کلو افیون، 18 کلو چرس اور 1 کلو مارفین برآمد کر لی۔
ضلع چمن کے علاقے کچی آبادی سے 92 کلو مارفین برآمد ہوئی ہے۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے قریب پہاڑی علاقے میں چھپائی گئی 59 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
ان کارروائیوں میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی، تاہم ان برآمدگیوں سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔