سوات میں فضاگٹ کے مقام پر فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک انسپکٹر زخمی ہوا ہے۔
گشت کے دوران ایک مکان سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں فضا انتہائی مضر صحت، عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے لاہور 327 ائرانڈیکس کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر موجود تھا۔
حیدرآباد بائی پاس کے قریب سی این جی اسٹیشن پر وین میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ آگ کے باعث وین مکمل طور جل گئی۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا پولیس نے رات دو بجے کے قریب ختم کرا دیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر خرم ذیشان کے برادرِ نسبتی کے پشاور میں واقع گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی لوگوں کی بانی کی نظر میں کوئی وقعت نہیں، پی ٹی آئی والے ابھی کسی غلط فہمی میں ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ مشترکہ خوش حال مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں جرگے کی جانب سے دکان میں چوری کے شبے میں 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع اللّٰہ جان نے کہا ہے کہ حکومت کا پورا منصوبہ ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگ جائے۔
وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے تحریک انصاف سے مذاکرات کا عندیہ دیا اور ساتھ ہی کہہ دیا کہ پی ٹی آئی کو اپنی لگائی آگ خود بجھانا ہوگی۔
انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتوکو ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی اعزازی تقریب میں نشانِ پاکستان عطاء کر دیا گیا۔
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ دن پہلے ڈائیلاگ کے قریب پہنچ چکے تھے، کوشش ہے سسٹم میں رہ کر تبدیلی لائیں۔
ایبٹ آباد میں قتل کی گئی ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کے حوالے سے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ متاثرہ فیملی نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا قرض لیا ہوا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب کی تقسیم کا سوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز اچھا کام کر رہی ہیں۔
پنجاب اسمبلی نے دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی پر پابندی کی قرار داد منظور کر لی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نیب کے ذریعے سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، مالی بد عنوانی کے خاتمے کے لیے نیب کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔