• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا خط دھمکی ہے جس کا جلد جواب دیا جائے گا: ایرانی وزیرِ خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی — فوٹو بشکریہ رائٹرز
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی — فوٹو بشکریہ رائٹرز

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط ایک دھمکی ہے جس کا جلد جواب دیا جائے گا۔

عباس عراقچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے خط میں مذاکرات کی پیشکش کا دعویٰ کیا گیا ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک دھمکی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم نے خط میں لکھے گئے تمام نکات پر توجہ دی ہے اور خط میں دی گئی دھمکی اور مذاکرات کی پشکش دونوں کا جلد باضابطہ جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خط میں ایران کو نئے جوہری معاہدے کے لیے 2 ماہ کی مہلت دی ہے اور ساتھ ہی دھمکی بھی دی ہے کہ اگر ایران نے جوہری پروگرام جاری رکھا تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید