مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کا محض تماشہ دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ملک میں بیڈ گورننس دہشت گردی کو فروغ دینے کا سبب بن رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ وفاق فنڈز روک کر کے پی میں بیڈ گورننس کو فروغ دینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کے پی کی مدد نہ کرنا وفاقی حکومت کی بے حسی کی انتہا ہے۔