بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ٹریفک ملک محمداشرف نے کہا ہے کہ والدین اوراساتذہ بچوں کوٹریفک قوانین پرعمل پیرا ہونے کی تلقین کریں تاکہ نوجوان نسل ون ویلنگ اور کم عمری میں ڈرائیونگ سےاجتناب کریں،ان خیالات کااظہارانہوں نےڈی آئی جی ٹریفک کی ہدایت پرایس ایس پی ٹریفک گوہر مشتاق بھٹہ کی زیرنگرانی ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ایک واک کےشرکاسےخطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی ایس پی ٹریفک ملک محمداشرف کی قیادت میں ٹریفک پولیس ملازمین نے فرید گیٹ سے لائبریری چوک تک واک کی،واک کےشرکانےٹریفک اصولوں کی آگاہی پرمبنی بینرز،پلے کارڈزاورکتبے اٹھارکھے تھے۔