• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کے چیٹ بوٹ گروک 3 نے بھارت میں ڈیجیٹل طوفان برپا کردیا

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایلون مسک کے مصنوعی ذہانت والے چیٹ بوٹ گروک 3 نے بھارت میں ڈیجیٹل طوفان برپا کر دیا ہے۔ راہول گاندھی کو ایماندار اور مودی کے انٹرویوز اسکرپٹڈ کہہ دیا۔

یہ شروع ہوا سادے سے ایک سوال سے، پچھلے ہفتے سابقہ ٹوئٹر یعنی ایکس پر ٹوکا نامی اکاؤنٹ نے گروک 3 سے کوئی سوال کیا، جواب آنے میں تاخیر ہوئی تو ٹوکا نے غصے میں آکر گالم گلوچ لکھ دیے۔ 

گروک 3 کا مصنوعی دماغ گھوم گیا، اُس نے سوال کا جواب تو دیا لیکن ساتھ ہی خواتین مخالف جملے بھی لکھ ڈالے۔

بعد میں گروک نے معاملے کو ہلکا کرنے کے لیے کہا، میں تو بس مزہ کر رہا تھا، لیکن قابو کھو بیٹھا۔ یہ جواب دو ملین سے زائد بار دیکھا گیا اور دیگر ایکس صارفین نے بھی چیٹ بوٹ کو اشتعال دلانے والے سوالات کرنے شروع کر دیے۔

گروک نے سب کا جواب بڑے بے باک اور منفرد انداز میں دیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ بے لگام چیٹ بوٹ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے ناقدین کا پسندیدہ بن گیا۔ 

گروک نے اپوزیشن لیڈڑ راہول گاندھی کو وزیر اعظم نریندر مودی سے زیادہ ایماندار قرار دے دیا اور کہا، میں کسی سے نہیں ڈرتا۔ 

اُس نے یہ بھی کہا کہ راہول گاندھی، نریندر مودی سے زیادہ تعلیم یافتہ ہیں، اور یہ کہ مودی کے انٹرویوز اکثر اسکرپٹڈ لگتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید