• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویزے کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈلائن آج نہیں: امریکی دفترِ خارجہ

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس — فائل فوٹو
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس — فائل فوٹو

امریکی محکمۂ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکی ویزے کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج یعنی 22 مارچ 2025ء نہیں ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا ہے کہ میں آپ کو تفصیلات نہیں بتا سکتی لیکن امریکی ویزے پر نظرِ ثانی کا عمل مکمل ہونے کی آخری تاریخ آج نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ویزے کے عمل میں یہ بات یقینی بنانی چاہیے کہ امریکا آنے والے مسافر امریکی قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کے لیے خطرہ نہ ہوں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کئی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے افغانستان اور پاکستان سمیت متعدد ممالک کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید