• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسپکٹر عہدے کے اکثر افسردرخواست بھی خودتحریر نہیں کرسکتے

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پولیس میں انسپکٹر کے عہدے کے اکثر افسران درخواست بھی خود تحریر نہیں کر سکتے جبکہ ماضی میں سب انسپکٹر اور انسپکٹر اپنے کاموں میں انتہائی مہارت رکھتے تھے ،حوالدار کسی بھی وقوعہ کو غیر جانبداررہ کر حالات و واقعات دریافت کرتے تھے جس کی روشنی میں سینئر پولیس افسران تفتیش کے حوالے سے اہم فیصلے کرتے تھے جبکہ تھانوں میں محرر کو منشی یعنی پڑھا لکھا کہا جاتا تھا اور منشی بھی تھانے میں لکھنے پڑھنے کے تمام کام بخوبی انجام دیتے تھے مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس کے تھانیدار ترقی کرنے کے بجائے تنزلی کی طرف گامزن ہیں پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ اوز سب انسپکٹر ہوتے تھے اور وہ اپنے ریکارڈ رجسٹرمیں اپنے تھانوں کے علاقوں بارے مفصل جامع رپورٹس انتہائی خوش خطی کے ساتھ تحریر کرتے تھے،سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر نے بتایا کہ واقعی ہی اب حالات ایسے ہیں اب تو اکثر انسپکٹر سطح کے افسر درخواست بھی نہیں لکھ سکتے جسکی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب اس سلسلہ میں باقاعدہ تربیت کا آغاز کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین