مغربی بھارت کے شہر احمد آباد میں ایک سال قبل ایئر انڈیا کے طیارہ حادثے کے مقام پر ریسکیو ٹیموں کیلئے ’چائے ناشتے‘ کے 49 لاکھ روپے کے بل پر بھارت کے سوشل میڈیا صارفین برہم ہوگئے۔
احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے 12 جون 2025 کو ایئر انڈیا کی فلائٹ 171 کے خوفناک حادثے کے بعد ہنگامی امداد اور ریسکیو آپریشن کی ٹیموں کو فراہم کردہ ریفریشمنٹ پر 16 لاکھ 74 ہزار (جو پاکستانی روپے میں 49 لاکھ بنتے ہیں) کے بل کی منظوری دی۔
بل میں چائے، بسکٹ، پانی کی بوتلیں اور دودھ وغیرہ شامل تھا، جو میونسپل ورکرز، پولیس اور حادثے کی جگہ پر کام کرنے والے رضاکاروں اور ملبہ ہٹانے کے مقامات پر تقریباً ایک ماہ تک فراہم کیا گیا تھا۔
ایک سانحہ کے دوران عوامی فنڈز اس قدر بڑے اخراجات پر سوشل میڈیا پر صارفین برہم نظر آرہے ہیں۔