• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی میں پولیس موبائل پر حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی اور واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمے داران کے تعین و کارروائی کی ہدایت بھی  کی۔

اس واقعے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بلوچستان کی ترقی و امن کے دشمن ہیں۔

قومی خبریں سے مزید