• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشمیکا اور انکے والد کو 31 سال بڑے ہیرو پر اعتراض نہیں تو تمہیں کیا مسئلہ ہے؟ سلمان خان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ آنے والی فلم سکندر کا ٹریلر اتوار کو جاری کردیا گیا، تاہم اس فلم کے حوالے سے فلم بینوں اور دیگر میں فلم کے مرکزی کرداروں یعنی سلمان خان اور رشمیکا مندانا کے درمیان عمروں کی تفاوت پر بحث جاری ہے۔ 

واضح رہے کہ سلمان خان کی عمر 59 سال ہے جبکہ رشمیکا 28 برس کی ہیں۔ اب اس پر بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔ 

سلمان خان کا کہنا تھا کہ ’اگر رشمیکا مندانا کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے تو پھر دوسروں کو اس پر کیا پرابلم ہے؟ تم کو کیوں دقت ہے بھائی؟‘

اتوار کو ممبئی میں فلم کے ٹریلر کی ریلیز ہونے کی تقریب میں سلمان خان فلم کی ٹیم اور رشمیکا کے ساتھ شریک تھے۔ اس موقع پر اسٹیج پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے لوگوں کی جانب سے 31 برس چھوٹی اداکارہ کے ساتھ  کام کرنے پر ٹرولنگ کے موضوع پر گفتگو کی۔

اس موقع پر تقریب کے میزبان نے جب سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھے نظر آرہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ بیچ میں ایسی گڑ بڑ ہوجاتی ہے کہ چھ سات راتوں سے سو نہیں سکا، پھر وہ سوشل میڈیا والے پیچھے پڑ جاتے ہیں، لہٰذا انکو دکھانا پڑتا ہے کہ ابھی بھی میں ادھر ہی ہوں۔

پھر وہ کہتے ہیں کہ مجھ میں اور ہیروئن میں 31 برس کا فرق ہے، ارے جب ہیروئن کو پرابلم نہیں اور انکے والد کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے تو تم کو کیوں دقت ہے بھائی! انکی شادی ہوجائے گی، بچے ہونگے تو انکے ساتھ بھی کام کرینگے۔ ممی کی پرمیشن تو مل ہی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید