• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کی محبت دیکھ کر مجھ سے حسد نہ کریں: گورنر سندھ کا میئر کراچی کو جواب

گورنر سندھ کامران ٹیسوری---فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری---فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردِعمل میں کہا ہے کہ مخالفت برائے اصلاح کریں، لوگوں کی محبت دیکھ کر مجھ سے حسد نہ کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ زبانِ خلق کو دیکھ کر مجھ سے حسد کے بجائے خدمت سے ان کا دل جیتنے کی کوشش کریں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سحرِ اور افطار میں خود کو لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے، آج سعودی عرب، ایران، عمان، ترکیہ، ملائیشیا، روس، بنگلادیش کے قونصل جنرلز کو افطار کرایا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ روز لوگوں کو پلاٹ، عمرہ ٹکٹ، موٹر سائیکل، فون دے رہا ہوں، مہاجر ہی نہیں سندھی، پنجابی، بلوچ، پٹھان سب مجھے بھائی اور بیٹا سمجھتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید