• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی کے علاقے عثمان ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا، واقعے میں 12سال کا بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق مقتول کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔

اسامہ کو ملزم فہد نے دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا۔

مقتول اسامہ اور ملزم فہد آپس میں کزن ہیں اور دونوں کے کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے، فرار دونوں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید