• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق عالمی نمبر ون گولفر ٹائیگرز ووڈز کی ونیسا ٹرمپ سے روابط کی تصدیق

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سابق عالمی نمبر ون گولفر ٹائیگر ووڈز  نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ بہو ونیسا ٹرمپ سے روابط کی تصدیق کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر کی سابقہ اہلیہ ونیسا اور ووڈز کی دوستی کے چرچے 5 ماہ  سے ہیں۔

ٹائیگر ووڈز نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ونیسا ٹرمپ کا نام نہیں لکھا، تصاویر لگائی ہیں اور پیغام میں لکھا ہے کہ زندگی آپ کے ساتھ بہتر ہے اور آگے سفر کی منتظر ہے۔

ٹائیگر ووڈز نے مزید لکھا ہے کہ نجی زندگی کی پرائیویسی رکھنے کو سراہیں گے۔

ونیسا کی ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر کے ساتھ 2005ء سے 2018ء  تک 12 برس شادی قائم رہی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید