کوئٹہ شہر میں چینی کی قیمت میں واضح کمی نہیں آ سکی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے حکومتی اعلانات کے باوجود شہر میں مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہے ۔
ہول سیل میں چینی فی کلو 166روپے میں دستیاب ہے جبکہ ریٹیل میں فی کلو چینی 175 سے 180 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ سرکار کی جانب سے مقرر کردہ نرخ کے مطابق چینی کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔