• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا
فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا

برطانیہ کا دوسرا بڑا شہر برمنگھم کچرا اُٹھانے والوں کی ہڑتال کی وجہ سے ’کچرا گھر‘ بن گیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کچرا اُٹھانے والوں کی ہڑتال کے بعد  برمنگھم میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔

کچرے کی وجہ سے ہر طرف بدبو پھیل گئی ہے اور شہر میں چوہے دندناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

شہر کی موجودہ صورتِ حال پر شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے شہر پر ہمیشہ سے فخر تھا لیکن اب اپنے شہر کی اتنی بری حالت دیکھ کر شرمندہ ہیں۔

کچرا اُٹھانے والوں نے کونسل کی جانب سے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے کی وجہ سے احتجاجاً ہڑتال کی ہوئی ہے۔

شہری برمنگھم کی موجودہ صورتِ حال دیکھ کر شرمندہ ہونے کے علاوہ بیماریاں پھیلنے کے خدشے سے پریشان بھی ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید