• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کے ساتھ کام سے بڑی بات کیا ہوسکتی ہے؟ رشمیکا مندانا

بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے کہا ہے کہ مجھے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، اس سے بڑی اور بات کیا ہوسکتی ہے۔

رشمیکا مندانا نے فلم سکندر میں سلمان خان کے مقابل کام کیا ہے، فلم 30 مارچ کو عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بننے کےلیے تیار ہے۔

اتوار کو رشمیکا مندانا، سلمان خان اور فلم میکر نے سکندر کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر اداکارہ نے فلم سے متعلق اپنا تجربہ شیئر کیا۔

بالی ووڈ اداکارہ دنیا بھر میں فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں، تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم آج یہاں سکندر کےلیے جمع ہوئے ہیں، ہم سب ہی فلم کو پردے پر دیکھنے کےلیے پرجوش ہیں۔

رشمیکا مندانا نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ سب کو ہمارا کام پسند آئے گا، مجھے سلمان خان سر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، اس سے بڑی بات کیا ہوسکتی ہے۔

انہوں نے فلم کے ہدایتکار کی تعریف کی اور کہا کہ میں داس سر کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی، میں انڈسٹری میں تو 8 سال ہوں لیکن ان کی فلمیں کافی عرصے سے دیکھ رہی ہوں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ مجھ ان کا کام دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ یہ بہت ہی متاثر کن ہے، ان کی فلموں میں بہت زیادہ جذبات ہوتے ہیں۔

رشمیکا مندانہ نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ فلم کےلیے پروڈیوسر ساجد ناڈیاوالا نے کیسے رابطہ کیا، انہوں نے مجھ سے کہا کہ میرے پاس تمہارے لیے ایک بہترین اسکرپٹ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید