راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہے، انکی تربیت میں اساتذہ اور والدین کا کردار نہایت اہم ہے ۔ کسی کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کے لیے میری خدمات حاضر ہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام مقامی ہوٹل میں اپنے اعزاز میں منعقدہ افطار و ڈنر کی تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ، تقریب میں ممبر صوبائی راجہ عبدالحنیف ، ضیاء اللہ شاہ، سی ای او ایجوکیشن امان اللہ خان چھینہ سمیت دیگر شریک ہوئے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے۔