• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والوں میں جوش پیدا کرنے کیلئے خالد مقبول حیدرآباد والوں کو بلا لیں: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری— فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری— فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی والوں میں جوش پیدا کرنے کے لیے خالد مقبول حیدرآباد والوں کو کراچی بلا لیں۔

حیدرآباد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد والوں کا جوش و ولولہ دیکھنے کے لائق ہے،  جوش دیکھ کر سوچ رہا ہوں حیدرآباد میں گورنر ہاؤس ہونا چاہیے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس یہاں ہو گا تو دروازے 24 گھنٹے کُھلے ہوں گے، حیدرآباد والوں نے شاندار استقبال کر کے دل جیت لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس حیدرآباد میں ہو گا تو یہاں کے 50 ہزار بچے آئی ٹی کورس کریں گے، روزانہ ایک پلاٹ، موٹر سائیکل اور عمرے کے ٹکٹ سمیت کئی انعامات بانٹے جا رہے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ اب تک 10 لاکھ لوگوں میں مفت راشن تقسیم کر دیا ہے، 12 ہزار سے زائد مفت لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید