اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ماہ رمضان میں مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر 7 دکانیں سیل کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گراں فروشوں کے خلاف آپریشن کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے مجموعی طور پر 4 سو 30 کارروائیاں کی گئیں۔
سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر 78 دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
قانونی کارروائی کے تحت گراں فروشوں پر 95 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔