• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کےٹکٹنگ بوتھ ملتان پہنچ گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)  ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے بس اسٹیشنز پر لگنے والے ٹکٹنگ بوتھ ملتان پہنچ گئے ہیں۔یہ بوتھ میٹرو اسٹیشنز کی برج پر نصب کئے جائیں گے ۔ان بوتھ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے لیس سسٹم نصب کیا جائے گا۔ ماڈل کے طورپر ایک ٹکٹ گھر شاہ رکن عالم میٹرو بس اسٹیشن جبکہ دوسرا بہائو الدین زکریا میٹرو بس اسٹیشن پر نصب کیا جا رہا ہے ۔ ماڈل میٹرو بس اسٹیشن شاہ رکن عالم میں بجلی کی وائرنگ جاری ہے اورپنکھے لگا نے کا کام مکمل ہو گیاہے۔ چوک کمہارانوالہ سے پیپلز کالونی  کے درمیان پیکج فائیو کے فلائی اوور اور آن گرائونڈ میٹرو بس کاریڈور اور کیرج وے کی روڈ مارکنگ کیلئے مشین بھی منگوالی گئی ہے  ۔ دریںاثناء ملتان میٹرو بس منصو بے کے ٹیکنیکل ایڈوائزر صابر خان سدوزئی نے میٹرو بس اسٹیشنز کے کنٹریکٹرز کو تمام سٹیل سٹرکچر31 جولائی تک نصب کر نے کا ہدف دے دیا۔
تازہ ترین