کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے اونٹاریو کے نو منتخب وزیر ذیشان حامد نے کہا ہے کہ پاکستان اور صوبہ اونٹاریو کے مابین اچھے تعلقات ہیں اور دونوں کے درمیان ٹریڈ 10 گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔
ذیشان حامد نے ’جیو اور جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنٹو اور کراچی کی یونیورسٹیز کے درمیان طلبہ کے تبادلوں کا معاہدہ بھی ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں سب سے زیادہ پڑھی لکھی، کامیاب اور قانون کا احترام کرنے والی پاکستانی کمیونٹی ہے۔
ذیشان حامد کا کہنا ہے کہ اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے مجھ پر اعتماد کیا اور وزارت کے منصب پر فائز کیا، میرے لیے یہ اعزاز کا مقام ہے اور ہم نے مل کر کام کرنا ہے تاکہ پاکستان اور اونٹاریو کے تعلقات مزید اچھے ہوں۔
اُنہوں نے گاڑیوں کی چوری اور ملزمان کی ضمانت کے حوالے سے اصلاحات کے حوالے سے کہا کہ گاڑیوں کی چوری کے واقعات میں کمی آئی ہے مگر کار جیکنگ جیسے واقعات روکنے کی ضرورت ہے اور ہم ملزمان کی ضمانت کے قانون میں اصلاحات کے لیے وفاقی حکومت پر زور ڈالیں گے۔