پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں او جی ڈی سی ایل کی ریکوڈک منصوبے پر جمع کروائی گئی معلومات سامنے آگئیں۔ ریکوڈک کے آپریٹر بارک گولڈ نے منصوبے کی فیزیبلٹی مکمل کرلی ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں فراہم کی گئی معلومات کے مطابق ریکوڈک منصوبے کی کان کنی کی عمر 37 سال پر محیط ہے، ریکوڈک منصوبے پر دو مرحلوں میں کام ہوگا۔
ریکوڈک منصوبے کے پہلے مرحلے میں 5.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، ریکوڈک منصوبے سے ایک کروڑ 31 لاکھ میٹرک ٹن تانبہ حاصل ہوگا۔ اس منصوبے سے ایک کروڑ 79 لاکھ اونس سونا پیدا ہونے کی توقع ہے۔
فراہم کردہ معلومات کے مطابق فی ٹن تانبہ تقریباً 9813 ڈالر کا ہے جبکہ فی اونس سونا تقریباً 3040 ڈالر ہے، دونوں سے 37 سال میں 183 ارب ڈالر مالیت کی دھاتیں اور تانبہ نکلے گا۔
اس فراہم کردہ معلومات کے مطابق تقریباً 91 ارب ڈالر بارک گولڈ کے ہونگے، جبکہ بلوچستان حکومت کا حصہ اندازاً 45 ارب ڈالر ہوگا۔