جنوبی وزیرستان میں تورہ گولہ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
ڈی پی او کے مطابق شہید پولیس اہلکار عمران پولیس لائن وانا میں تعینات تھا۔
دوسری جانب ٹانک میں ڈیورنڈ گیٹ کے قریب پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
ڈی آئی خان رتہ کلاچی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک حملہ اور ہلاک ہوگیا۔
ادھر کرک میں بہادر خیل کے پہاڑی سلسلے میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کردیا۔